دمشق15جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی اپوزیشن کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی نے کہاہے کہ وہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے موضوع پر مجوزہ امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اس کمیٹی کے مطابق یہ مذاکرات جنیوا امن مذاکرات کے لیے ایک بہتر راہ متعین کریں گے۔ ماسکو اور انقرہ کی ثالثی میں دسمبر کے آخر سے شام بھر میں فائربندی نافذ ہے، جب کہ آستانہ میں فریقین کے درمیان امن بات چیت 23 جنوری کو متوقع ہے۔ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی شام کے موضوع پر امن مذاکرات کا آئندہ دور فروری کی آٹھ تاریخ کو جنیوا میں منعقد ہو گا۔